شامی وزیر خارجہ تین روزہ ایران دورے کےلئے دمشق سے روانہ ہوچکے ہیں
Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد تین روزہ سرکاری دورے کےلئے شام سے تہران کےلئے روانہ ہوگئے ہیں
سحرنیوز/دنیا: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد تین روزہ سرکاری دورہ پر دمشق سے تہران کےلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ دمشق ائیرپورٹ پر ایرانی سفیر مہدی سبحانی نے انہیں خداحافظ کہا، وہ آج رات تہران پہنچیں گے۔
فیصل مقداد تہران میں اعلی ایران حکام سے مختلف باہمی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔