Nov ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران اور روس 40 بلین ڈالر کے معاہدہ پر دستخط کرنے والے ہیں:ایرانی نائب وزیر خارجہ

روس کے ساتھ 6.5 بلین ڈالر کی مفاہمت کی یاداشت کو معاہدہ کی شکل دے دی گئی ہے جب کہ باقی 40 بلین ڈالر کے ام او یوز اگلے ماہ مکمل ہو جائیں گے۔ ایرانی اقتصادی سفارتکاری کے نائب وزیر

سحرنیوز/ایران:  ایران کو تیل اور گیس کا مرکز بنانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اقتصادی سفارتی امور میں ایران کے نائب وزیرخارجہ مہدی صفری نے کہا ہے کہ ہمارا روس سے گیس خریدنے کا منصوبہ ہے کہ روس سے گیس خرید کر ملک میں استعمال  کی جائے اور اپنی گیس ہمسایہ ممالک کو ایکسپورٹ کر دی جائے۔

مہدی صفری نے کہا کہ روسی گازپروم کمپنی کے ساتھ تقریبا 6.5 بلین ڈالر کی مفاہمت کی یاداشت کو معاہدے کی شکل دے دی گئی ہے جب کہ باقی 40 بلین ڈالر کی مفاہمت کی یاداشتوں کو اگلے ماہ معاہدوں کی شکل دے دی جائے گی۔

صفاری کے مطابق روسی سویپ گیس کا منصوبہ بھی مکمل ہونے جا رہا ہے۔

ہائی پریش گیس پائب لائن کا منصوبہ ایران کسی کے حوالے نہیں کرے گا، اس منصوبے میں روس سرمایہ کاری کرے گا۔روسی کمپنیاں پاکستان کے اندر گیس منتقل کرنے کی پائب لائن بنائیں گی تاکہ روسی گیس ایران کے راستے پاکستان منتقل کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہ کہا کہ ایران اور روس جلد ہی ایک مشترکہ کمپنی بنائیں گے جو خلیج فارس کے ممالک ، بحیرہ عمان تک گیس پائپ لائن بچھائے گی۔

ٹیگس