Nov ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکہ شکست کھا چکا ہے: صدر رئیسی

صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران قوی اور مضبوط ہوتا جا رہا ہے اسی لئے دشمن فتنہ انگیزی کر رہے ہیں۔

سائنسی کیمپ میں شامل اسکولی طلباء سے ملاقات اور گفتگو کے دوران صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مختلف میدانوں میں اس قدر ترقی کی ہے کہ حتی ملک کے بہت سے ماہرین بھی اس بارے میں مکمل معلومات حاصل کرنے میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ 
انہوں نے چار گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں کہا کہ ان سائنسی کیمپس اور دوروں کے ذریعے ایرانی طلبا کو پتہ چلے گا کہ جہاں کہیں زیادہ پابندیاں اور رکاوٹیں رہی ہیں وہاں ملک نے زیادہ ترقی کی ہے جو کہ سائنسدانوں اور محققین کے عزم و ارادے کا نتیجہ ہے۔ 
صدرمملکت نے کہا کہ ہماری اس ترقی، اور طاقتور بننے کےعزم  ارادے کو روکنے کے لئے ہی دشمن نت نئی سازشیں رچ رہا ہے۔ 
ایران کے صدر نے حالیہ بلووں اور فسادات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اعتراض کرنے اور بلووں، ہنگاموں اور آشوب پھیلانے والے اقدامات میں بہت فرق پایا جاتا ہے اور جو لوگ بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں ان سے نمٹا جائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ ایران  کو لیبیا اور شام جیسا بنانے کی امریکہ اور ایران کے دشمنوں کی کوشش کے باوجود، آج ایران اور اس کے مختلف شہروں میں امن قائم ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ امریکہ شکست کھا چکا ہے۔ 

ٹیگس