Nov ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
  • شام کے معاملات میں سیاست بازی پر ایران کی نکتہ چینی

شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پے در پے اجلاس، معاملے کے سیاسی ہونے کے شک کو پختہ کر رہے ہیں، یہ بات یو این میں ایران کے مستقل مندوب نے کہی۔

سحر نیوز/عالم اسلام: امیر سعید ایروانی نے شام میں کیمائی ہتھیاروں کے سلسلے میں سلامتی کونسل کے بار بار ہونے والے اجلاس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باوجود اس کے شام اس معاملے میں مکمل طور پر تعاون کر رہا ہے، مگر اس کے باوجود اس کے سلسلے میں سلامتی کونسل کا بار بار اجلاس بلائے جانے سے شام کے خلاف الزامات اور اس سے جڑے مسائل کو سیاسی رنگ دینے کا شبہہ اور پختہ ہوجاتا ہے۔

پیر کے روز ایک بار پھر شام کے کیمائی ہتھیاروں کے موضوع پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس کو خطاب کرتے ہوئے سفیر ایران نے کہا کہ ہر کچھ دن پر شام کے سلسلے میں سلامتی کونسل کے اجلاسوں میں سیاست کا شائبہ زور پکڑ رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے معاملے کے سلسلے میں کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کی عالمی تنظیم کو شام کی جانب سے ہر ماہ رپورٹ دئے جانے کو ایک قابل قدر اقدام قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی پوری قوت کے ساتھ مذمت کرتا ہے چاہے وہ جس نے بھی اور کہیں بھی استعمال کئے ہوں۔

ٹیگس