Nov ۱۰, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • بلوچ ہمیشہ سامراج کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہے: اسپیکر ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملک کے سرحدی علاقوں میں مقیم بلوچ قوم کو ملک کا محافظ اور سامراج کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کے عام اجلاس میں کہا کہ اگر ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کی تاریخ پر نگاہ ڈالی جائے تو معلوم ہو گا کہ ہمیشہ بلوچ قوم ایران کے مدافع اور آزادی کے محافظ رہی ہے اور سامراج کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کا راز  اتحاد و وحدت تھا، مسائل پر قابو پانے کے لئے آپسی اتحاد و بھائی چارہ بے حد ضروری ہے اور اس کی واضح مثال یہ پارلیمنٹ بھی ہے کہ جہاں تمام مذاہب، نسل اور قبائل کے نمائندے ایک ساتھ  بیٹھتے ہیں۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دشمن خاص طور سے امریکہ اور اسرائیل ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش اور سازش کر رہے ہیں اور اس قسم کی سازشوں کو ہم اپنے اتحاد و وحدت کے ذریعے ناکام بنا سکتے ہیں۔  

واضح رہے کہ ان دنوں ایران کے سرحدی صوبے میں غیرملکی میڈیا کے غلط اور شیطنت آمیز پروپیگنڈے کے بعد کچھ شر پسند عناصر نے بلوا کر کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی اور عوامی املاک کو خاصا نقصان پہنچایا ہے۔ 

ٹیگس