Nov ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران میں جدید ترین ہائپر سونک بیلسٹک میزائل تیار

ایران نے جدید ترین ہائپر سونک بیلسٹک میزائل تیار کرلیا ہے۔

جدید ترین ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کی تیاری کا اعلان، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے، جمعرات کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں  نے کہا کہ ایرانی ماہرین کا تیار کردہ جدید ترین ہائپر سونک بیلسٹک میزائل، ہر قسم کے میزائل ڈیفنس سٹسم کو بائی پاس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے نے مزید کہا کہ جدید ترین ایرانی ہائپر سونک بیلسٹک میزائل، برق رفتاری کے ساتھ میزائل ڈیفنس سسٹم کو عبور کرتے ہوئے فضا اور خلا دونوں میں یکسان طور پر عمل کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو بھی نشانہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔

ایران کی ایرو اسپیس  فورس کے کمانڈر نے بتایا کہ  یہ میزائل پرواز کے دوران بڑی تیزی کے ساتھ اپنا راستہ تبدیل کرلیتا ہے جس کی وجہ سے اس کا پتہ لگانا یا اس کے راستہ کا تعین کرنا دشوار ہوتا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ  امریکہ، روس اور چین میں سے کوئی بھی ملک اس قسم کے بین البراعظمی میزائلوں کا پتہ نہیں لگا سکتے۔

ٹیگس