Nov ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران نے استنبول دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی (ویڈیو)

ایران نے گزشتہ روز ترکی کے شہر استنبول میں ہوئے دہشتگردانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔

سحر نیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے گزشتہ روز استنبول میں ہوئے دہشتگردانہ حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تہران ایسے ہراُس دہشتگردانہ اقدام کی مذمت کرتا ہے جس میں ترکیہ کی سکیورٹی اور عوام کو نشانہ بنایا جائے۔

ساتھ ترجمان وزارت خارجہ نے حملے میں مرنے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت اور زخمی ہونے والوں کے لئے شفائے عاجل کی دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدری بھی کیا۔

خیال رہے کہ اتوار کی شام ترکیہ کے شہر استنبول کے تقسیم اسکوائر کے قریب ایک خودکش دہشتگردانہ حملہ ہوا جس میں کم از کم چھے افراد جاں بحق اور اسی سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اس حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی دہشتگردوں کے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے۔ ترکیہ کے نائب صدر فواد اوکتای کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک خودکش دہشتگردانہ حملہ تھا اور اُسے ایک خاتون نے انجام دیا ہے۔

ٹیگس