Nov ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • سپاہ کا انتباہ: دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر کے اردگرد  بسنے والے لوگ وہاں سے نکل جائیں

جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی عراق کے شمالی علاقے میں ایران مخالف اورعلیحدگی پسند دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رہے گی ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے سید الشہداء حمزہ (ع) بریگیڈ کے جوانوں کے تباہ کن آپریشن کے نئے دور کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے شمالی علاقے میں ایران مخالف علیحدگی پسند دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں اور ان کی سرگرمیوں کے ہیڈ کوارٹر کے خلاف آئی آر جی سی کی زمینی فورسز کے حالیہ میزائل اور ڈرون حملے میزائل آپریشن کا تسلسل ہے اور اس نئے آپریشن میں پاک علیحدگی پسند گروپ ( کردستان فریڈم پارٹی ) کے ہیڈکوارٹرز، ٹھکانوں اور مراکز کو نشانہ بنایا گیا ۔

آئی آر جی سی کی زمینی فوج کے کمانڈر نے اس بات پر زور دیا کہ عراق کے شمالی علاقے میں مسلح دہشتگردوں اور ایران مخالف علیحدگی پسند دہشت گرد گروہوں کے ہیڈ کوارٹرز اور مراکز پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک وہ ایران کے خلاف اپنی دشمنانہ کارروائیاں ختم نہیں کرتیں۔

انہوں نےعراق کے شمالی علاقے میں دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر اور مراکز کے اردگرد بسنے والے لوگوں سے کہا کہ وہ فورا ان علاقوں سے انخلا کریں۔

ٹیگس