پرچم سے نام ’’اللہ‘‘ ہٹانے پر ایران کا امریکہ کے خلاف سخت احتجاج
امریکہ ایران کے خلاف سازشوں اور دشمنی میں اپنی آخری حد کو پہنچ گیا ہے اور اس نے اب ایران مخالف سرگرمیوں کے درمیان کچھ اشتعال انگیز اقدامات شروع کر دئے ہیں۔
سحر نیوز/اسپورٹس: ایرانی فٹ بال فیڈریشن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق امریکی فٹ بال فیڈریشن کے انسٹاگرام پیج نے ایک غیر پیشہ وارانہ اقدام میں ایرانی پرچم سے "اللہ" کا نشان ہٹا دیا۔
اس اقدام کے بعد ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو ای میل بھیجا ہے جس میں عالمی فٹبال فیڈریشن سے امریکی فٹبال فیڈریشن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایران کے رد عمل اور صارفین کے احتجاج کے بعد امریکی قومی ٹیم کے آفیشل پیج، جس نے ایک شرارتی اقدام کی بنیاد پر ایران کا جعلی جھنڈا شائع کیا تھا، اسے درست کرنے پر مجبور ہوگیا۔
قابل ذکر ہے کہ قطر کے 2022 ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کل بروز منگل اپنے امریکی حریف کے خلاف میدان میں اترے گی۔
ایرانی ٹیم نے قطر کے 2022 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں برطانیہ سے شکست کھائی تاہم اپنے دوسرے میچ میں ویلز کی ٹیم کو دو گول سے شکست دے دی۔