فلسطین بھی ایران کی فٹبال ٹیم کے ساتھ امریکہ کے مقابلے میں کھڑا ہے
دوحہ میں موجود فلسطینی شائقین نے ایران کی قومی ٹیم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سحر نیوز ایران: فلسطین الیوم نیوز ایجنسی کے مطابق، دوحہ کے عوامی اجتماعات کے میدان میں منعقدہ پروگرام کے دوران ایرانی اور فلسطینی شائقین نے ملکر دونوں ممالک کے پرچم لہرائے اور بیت المقدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے کے نعرے لگائے ۔ اس موقع پر ایران ایران کی آواز سے پورا میدان گونج اٹھا اور ایرانیوں نے بھی فلسطینیوں کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے دونوں قوموں کے درمیان اٹوٹ رشتہ برقرار رہنے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ قطر میں ورلڈ کپ مقابلے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت کے میدان میں بھی تبدیل ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب بیروت سے ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ لبنانی شہریوں نے بھی کہا کہ انہیں امریکہ کے مقابلے میں ایران کی قومی ٹیم کی کامیابی کی بہت زیادہ امید ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لبنانی شہری مختلف کافی شاپس اور ہوٹلوں میں اکٹھا ہوکر ایک ساتھ فٹبال کے عالمی میچ دیکھتے ہیں۔
لبنانیوں کو امید ہے کہ ویلز کے مقابلے میں ایران کی قومی ٹیم کی شاندار پرفارمنس کے بعد ایرانی چیتے امریکہ کے مقابلے میں بھی کامیابی حاصل کرکے ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کر جائیں گے۔