Dec ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے دوران ایران کی حمایت پر قطر کی قدردانی

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا ۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کے روز اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو کے دوران فیفا ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر قطر کی تعریف کی۔

امیرعبداللہیان نے قطر میں جاری فٹبال کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والی ایران کی قومی فٹ بال ٹیم کے شائقین کے لیے دوحہ حکومت کے تعاون پر اپنے قطری ہم منصب کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس ٹیلی فونی گفتگو میں قطر کے وزیر خارجہ نے اپنی طرف سے ایرانی فٹبالرز کی کارکردگی کو سراہا اور ورلڈ کپ کے دوران اپنے ملک کی حمایت اور اسکے ساتھ تعاون پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیگس