ہمسایہ ممالک ہمیشہ ہماری اولین ترجیح: وزیر خارجہ عراقچی
Feb ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے امیر قطر کے دورہ ایران کے حوالے سے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران اور قطر کے حکام کے درمیان ملاقات کو مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک ہمیشہ ہماری اولین ترجیح ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے ایران اور قطر کے حکام کے درمیان ملاقات کی اہمیت کو سراہا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا یہ خوشی کی بات ہے کہ ہم اپنے بھائیوں امیر تمیم بن حمد آل ثانی اور قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کی میزبانی کر رہے ہیں۔