Dec ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران نے کی مزار شریف اور جلال آباد دھماکوں کی مذمت

افغانستان کے شہروں مزار شریف اور جلال آباد میں ہونے والے دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے منگل کو افغانستان کے شہر مزار شریف اور جلال آباد میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں کئی افغان شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی مذمت کی۔

ناصر کنعانی نے ان دہشتگردانہ حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

منگل کے روز مزار شریف کے سید آباد علاقے میں ملازمین کو لے جانے والی مسافر بس کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ جبکہ صوبہ ننگرھار میں کل شام  دھماکہ ہوا جس میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔

ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم گزشتہ ہفتوں اور مہینوں میں داعش نے افغانستان میں کئی مہلک دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ٹیگس