Dec ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران کی حقیقت امریکی حکام کی سمجھ سے پرے ہے: اسلامی

محمد اسلامی نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے آج بھی اپنے حالیہ اقدامات سے یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ایرانی عوام کی حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہیں اور حقیقت سے کوسوں دور ہیں۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد اسلامی نے بدھ کے روز یوم طلباء کے موقع پر تہران میں میڈیکل کے طلباء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے ماضی کی طرح اپنی ذہنیت نہیں بدلی اور ان کے حالیہ اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایرانی قوم کے بارے میں حقائق کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 7 دسمبر ہمارے ملک کی تاریخ کا ایک بہت اہم دن ہے جس دن تہران یونیورسٹی کے طلباء نے استکبار کے سامنے بند باندھ دیا۔

محمد اسلامی نے کہا کہ امریکہ اب بھی ایرانی عوام کی مرضی کے خلاف کام کر رہا ہے اور اپنے اُسی پرانےڈھرّے پر عمل پیرا ہے، ان تمام برسوں کے بعد بھی امریکہ کی وہی سوچ ہے جو ماضی میں تھی اور جو تصویر اور ذہنیت ایران کے بارے میں ہے اسے اُس نے نہیں بدلا ہے۔

ایٹمی توانائی کی قومی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ اسی وجہ سے یوم طالب علم منانا اس یقین کا اعادہ ہے کہ ایران زندہ ہے اور تسلط پسند طاقتوں کا تابع نہیں ہے اور یہ کہ وہ عزت اور ترقی کے اپنے راستے کو خوب پہچانتا ہے اور اس پر عمل پیرا ہے۔

ٹیگس