Dec ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کی میزبانی اور حمایت کا سلسلہ بند کرو، ایران نے مغربی ملکوں آئینہ دکھایا

ایران کی وزارت خارجہ نے یورپی ملکوں سے دہشت گردوں کی میزبانی، حمایت اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

سحر نیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں، بعض یورپی ملکوں اور ان کے عہدیداروں کے مداخلت پسندانہ ٹوئیٹ کے جواب کہا ہے کہ امن عامہ کا معاملہ ہماری ریڈ لائن ہے۔ 
ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران نے حالیہ بلووں کے دوران انتہائی صبر و ضبط اور بردباری سے کام لیا ہے اور مغربی ملکوں کے برخلاف جو پرامن مظاہرین کو بدنام اور انہیں سختی سے کچل دیتے ہیں، ایران نے بلوائیوں کے خلاف مناسب اور معیاری طریقہ کار اپنایا۔ 
ایران کی وزارت خارجہ کے ٹوئیٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مسلحانہ اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے اور تہران کے لیے خطبے سنانے والی مغربی حکومتیں بھی اس کو برداشت نہیں کرتیں۔
وزارت خارجہ کے ٹوئیٹ میں بڑے واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ مغربی ممالک اپنے دوغلے پن کا ثبوت پیش کرنے کے بجائے، دہشت گردوں کی میزبانی، حمایت اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ بند کردیں۔

ٹیگس