چین، ایران کی ارضی سالمیت کا احترام کرے
وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں جو چینی زبان میں جاری ہوا ہے، کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ارضی سالمیت کے بارے میں انتہائی سنجیدہ ہے۔
سحرنیوز/ایران: چین اور خلیج فارس تعاون کونسل کے مشترکہ بیان میں ایران کے بو موسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک جزیروں پر بے بنیاد دعووں کو مسترد کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان نے پیر کے روز جاری ہونے والی اس ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ خلیج فارس میں واقع ابوموسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک ایران کی پاک سرزمین کا اٹوٹ حصہ رہے ہیں اور وطن سے ان جزیروں کا تعلق ہمیشہ برقرار رہنے والا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ خلیج فارس کے اطراف کے ممالک اور چین نے پی جی سی سی کے اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے بیان میں ان جزیروں کے معاملے پر ایران اور امارات کے مابین مذاکرات کی درخواست کی تھی۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ ان جزیروں کا ایران سے متعلق ہونا ثابت شدہ ہے۔
پی جی سی سی کے اس بیان کے بعد ایران کی وزارت خارجہ نے چین کے سفیر کو طلب کیا اور بیجنگ کے اس غیراصولی موقف پر شدید الفاظ میں تنقید کی۔