Dec ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • ایرانی و روسی خلائی اداروں کے درمیان کیش میں مذاکرات

ایرانی و روسی خلائی اداروں کےدرمیان گیارہویں بین الاقوامی خلائی نمائش کیش میں معاہدے پر دستخط ہوں گے۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی خلائی تحقیقاتی ادارہ کی گیارہویں بین الاقوامی نمائش جاری ہفتتہ جزیرہ کیش میں منعقد ہو رہی ہیں جس میں ایرانی خلائی ادارے کی اس شعبہ میں حاصل کردہ کامیابیوں، ٹیکنالوجی کے میں پیشرفت اور انہیں بین الاقوامی مارکیٹ میں کمرشل بنیادوں پر تیاری اور برآمد کرنے کےعلاوہ سیٹیلائیٹ کے ڈیزائن اور ان کے لانچ کرنے کے مختلف نظاموں کی نمائش کی جائے گی۔

اس بین الاقوامی خلائی سازوسامن کی نمائش میں ایران کے اس میدان میں کام کرنے والے مختلف اداروں کے علاوہ روسی خلائی ادارہ راس کاسموس بھی اس نمائش میں شرکت کرے گا اور اس حوالے سے نمائش کا دوسرا دن روس کاسموس کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس نمائش میں ایران کے خلائی ادارے کے علاوہ دوسرےسرکاری ادارے، یونیورسٹیاں اور پرائیویٹ کمپنیاں ایران الیکٹرانک کمپنی صاایران، ایرواسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ایرانی کی امیرکبیر یونیورسٹی، عل و ٹیکنالوجی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، بصیر ریموٹ سینسگ انسٹی ٹیوٹ اور کچھ دوسرے ادارے بھی اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔

اس نمائش میں ایران اور روس کی جانب  سے سیٹلائٹ کے ڈیزائن، ان کی ساخت اور سیٹلائٹ ڈیٹا پروسیسنگ کے موضوعات پر مشترکہ تربیتی ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا جائے گی اور اس ورکشاپ میں شرکت کےلئے نمائش میں موجود تمام افراد کو اجازت دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس بین الاقوامی خلائی نمائش میں ایران اور روس کے خلائی اداروں کے درمیان خلائی تحقیق کے میدان میں ایک دوسرے سے تعاون کے فروغ کےلئے معاہدوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔

ٹیگس