Dec ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • فرانس، ایران کے معاملات میں مداخلت بند کرے: ایران کی پارلیمنٹ کا مطالبہ

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ارکان نے فرانس کے مسلسل مداخلت پسندانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: بدھ کے روز جاری ہونے والے بیان پر پارلیمنٹ کے ایک سو چورانوے ارکان نے دستخط کئے جس میں، پیرس کی جانب سے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی۔
ایران کے ارکان پارلیمان نے اس بیان میں فرانسیسی صدر میکرون کے منافقانہ رویے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فرانسیسی صدر، ایک جانب ایرانی عوام کی حمایت کا دعوی کرتے ہیں اور دوسری جانب، ایم کے او جیسے، دہشت گرد گروہ کے عناصر اور سرغنوں کو پناہ دیئے ہوئے ہیں جن کا ہاتھ ایرانی عوام کے خون سے رنگین ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ فرانس کے صدر، سرعام اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کو گرانے کی خواہش ظاہر کرنے والوں سے ملاقات کرتے ہیں اور مختلف شکلوں میں اپنے جاسوس، ایران روانہ کرکے ہنگامے اور بلوے کراتے ہیں اور دوسری جانب ایرانی عوام کو پابندیوں کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔
مجلس شورائے اسلامی کے اس بیان میں فرانس کے صدر اور پارلیمانی ارکان کی جانب سے اس قسم کے اقدامات کو اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے جس میں دوسرے ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت اور عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔ 

ٹیگس