رائے عامہ امریکی حکام کی لفاظی کے دھوکے میں نہیں آئے گی: ناصر کنعانی
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر کے مداخلت پسندانہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی رائے عامہ امریکی حکام کی لفاظی کے دھوکے میں نہیں آئے گی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے داخلی امور کے بارے میں امریکی حکام منجملہ امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیوان کے مداخلت پسندانہ بیان پر کہا ہے کہ امریکہ کی موجودہ اور ماضی کی حکومتوں کی کارکردگی پر نظر ڈالنے سے اس بات کی بخوبی نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکہ کی حکومتوں میں انسان حقوق کو کوئی حیثیت حاصل نہیں رہی ہے۔
ناصر کنعانی نے کہا کہ امریکی حکومتوں نے انسانی حقوق کے مسئلے میں ہمیشہ دوہرے معیار کا رویہ اپنایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر کا بیان انسانی حقوق، خواتین اور قیدیوں کے دفاع کے بہانے ایران کے داخلی امور میں امریکی مداخلت اور ایران میں بلوائیوں کی حمایت کا ایک اور ثبوت ہے۔