Dec ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران میں بلوے اور بدامنی کی مغربی حمایت کا سلسلہ جاری

ایران میں بد امنی پھیلانے اور بلوا کرنے والوں کی مغربی حمایت کا سلسلہ جاری ہے اور اسی تناظر میں انسانی حقوق کے بہانے کینیڈا کی طرف سے ہر سال پیش کی جانے والی ایران مخالف قرارداد اس بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کر لی گئی۔

سحر نیوز/ایران: ارنا نیوز کے مطابق انسانی حقوق کے سلسلے میں ایران مخالف یہ قرارداد کینیڈا نے اس سال بھی پیش کی جو 19 مخالف اور 65 نیوٹرل ووٹوں کے مقابلے میں 80 ووٹوں سے منظور کر لی گئی یعنی 80 کے مقابلے 94 ممالک ایران مخالف اس قرارداد کی منظوری کے حق میں نہیں تھے۔

روس، چین، کیوبا، ہندوستان، پاکستان، فلپائن، شام، عراق، سری لنکا، انڈونیشیا، عمان، لبنان، ایریٹیریا، بولیویا، ترکنستان، قرقیزستان، بلاروس، ازبکستان، قازقستان، تاجیکستان نیکاراگوئا اور زمبابوے وہ ممالک تھے جنہوں نے کینیڈا کی پیش کردہ قرارداد کے خلاف ووٹ ڈالا۔

یہ قرارداد گزشتہ برس بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی تھی جس کے حق میں 78 ممالک نے ووٹ ڈالے جبکہ 31 ممالک اسکے خلاف تھے اور 69 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

اس بار کینیڈا کی پیش کردہ قرارداد میں ایران میں بلوا کرنے والوں کی حمایت کی بات کی گئی تھی۔

گزشتہ روز بھی امریکہ کی تجویز پر ایک ایران مخالف قرارداد اقوام متحدہ کے کمیشن برائے خواتین کی حیثیت سی ایس ڈبلیو میں منظور کی گئی تھی جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقبل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا کہ امریکہ نے اپنی تاناشاہی، داداگیری اور ریاکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمیشن کے قانونی طور طریقوں کو پامال کیا ہے۔

ٹیگس