فرانسیسی چینل کا اہم انکشاف، ایران کا سرحدی علاقہ دہشت گردوں کا اڈہ بن گیا+ تصاویر
فرانس کے ایک چینل نے ایران کی سرحدوں کے قریب کرد دہشت گردوں کے بارے میں رپورٹ شائع کی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: فرانس-24 کا رپورٹر ایران کی سرحد کے قریب عراق کے شمالی پہاڑوں میں موجود کرد دہشت گردوں کے پاس گیا اور اس نے رپورٹ دی ہے کہ یہ علاقہ مسلح افراد کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی پناہ گاہ بن گیا ہے۔
فرانس-24 چینل نے شمالی عراق میں ایرانی سرحد کے قریب کرد دہشت گردوں کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی۔ اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد فوجی ٹریننگ کر رہے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تخریب کاری اور مسلح کارروائی کے لیے لوگوں کو بھرتی کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق کا کردستان علاقہ ایسے لوگوں کی پناہ گاہ بن گیا ہے جو ایران سے بھاگے یا مطلوب ہیں۔ اس کے علاوہ، ان دہشت گردوں کو ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کے استعمال کی ٹریننگ دینے کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔
فرانس-24 نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کیمپوں میں ایسی خواتین بھی ہیں جن کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان ہیں اور وہ ہتھیار چلانے کی ٹریننگ لے کر ایران کے خلاف کام کرنے کے قابل ہونا چاہتی ہیں۔
فرانس-24 نے دو نام نہاد نئے آنے والوں، 18 سالہ سعدیہ اور 25 سالہ نور کا بھی انٹرویو کیا۔ یہ دونوں تخریبی کارروائیوں میں ایران کو مطلوب تھیں اور عراقی کردستان فرار ہو گئی تھیں۔
اس غیر ملکی چینل نے یہ نہیں بتایا کہ کرد دہشت گرد گروہ کس طرح اور کس طریقہ کار سے تربیت یافتہ لوگوں سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔