ایران اور نکاراگوئے کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
ایران اور نکاراگوئے کے وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے سے بالمشافہ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: حسین امیر عبداللہیان اور ڈینس مونکیڈا کے درمیان تہران میں ہونے والی اس ملاقات میں اہم ترین علاقائی اور عالمی مسائل کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ان سے قبل پچیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھی ایک دوسرے سے ملاقات کی تھی۔
نکاراگوئے کے وزیر خارجہ کے دورہ تہران کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی متعدد یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔
اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے، نکاراگوئے، کیوبا، وینزویلا اور بولیویا جیسے سامراج مخالف ملکوں کے ایران کے ساتھ تعلقات ہمیشہ خوشگوار رہے ہیں۔
پچھلے چند برسوں کے دوران ایران اور لاتینی امریکہ کے سامراج مخالف ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید آگے بڑھے ہیں اور باہمی تجارتی لین دین کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔