Dec ۲۵, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران میں برطانوی جاسوسی نیٹ ورک تباہ، 7 سرغنے گرفتار، اہم انکشاف

اسلامی جمہوریہ ایران کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے برطانوی جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کر دیا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹلیجنس شعبے کے اہلکاروں نے برطانیہ سے وابستہ ایک جاسوسی کے نیٹ کا پتہ لگا کر اس چینل کے 7 لیڈرز کو گرفتار کر لیا۔

صوبہ کرمان میں آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ نے برطانیہ سے متعلق ایک منظم نیٹ ورک پر کاری ضرب لگاتے ہوئے کرمان میں حالیہ فسادات کے دوران سرگرم مزید 7 لیڈرز اور اس کے اہم سرغنوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

صوبہ کرمان کے آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ کرمان میں حالیہ فسادات میں ملوث اور برطانیہ سے متعلق ایک منظم نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

صوبہ کرمان کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی انٹیلی جنس آرگنائزیشن میں خدا کے فضل و کرم سے خفیہ اہلکاروں کے درست انٹیلی جنس اقدامات کی وجہ سے "زاگرس" نامی سے ایک نیٹ ورک کا پتہ لگایا گیا جسے برطانوی عناصر اور ملک کے اندر موجود دشمنوں کے ذریعہ تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ گروپ تخریبی سازشوں کی قیادت، خاص طور پر حالیہ فسادات کے دوران تحریک آمیز اقدامات کر رہا تھا۔

اس نیٹ ورک پر حملے کے دوران، ملک کے اندر اس کے 7 اہم عناصر اور سرغنوں کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے حالیہ فسادات کی منصوبہ بندی، ہدایت کاری، مواد کی تیاری اور فیلڈ ایکشنز میں حصہ لیا تھا۔

اس کے علاوہ گرفتار ہونے والے عناصر میں کچھ دوہری شہریت والے افراد بھی شامل تھے جو ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے لیکن کوئی کارروائی کرنے سے پہلے ہی گرفتار کر لئے گئے۔

ٹیگس