Dec ۲۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران کی موجودہ پالیسی دانشمندانہ اور مثبت ہے: عمان

عمان کے وزیر خارجہ نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی کو دانشمندانہ اور مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسقط کا کہنا ہے کہ سب مل کر بات چیت اور گفتگو کریں ۔

سحر نیوز/ ایران: عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات نہ صرف ایران اور عمان کے درمیان اچھے تعلقات کے لیے ہیں بلکہ خطے اور دنیا کے امن و استحکام اور سلامتی کے لیے بھی فائدہ مند ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی قیادت میں جوہری معاہدے میں موجود اختلافی مسائل پر مذاکرات اور معاہدے کے حوالے سے ایران کی موجودہ پالیسی  دانشمندانہ اور مثبت ہے اور یہ پالیسی خطے میں امن کے قیام اور خطے کے تمام ممالک کے لیے فائدہ مند اور اچھی ہمسائیگی پر مبنی ہے ۔

ٹیگس