Jan ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • شہید قاسم سلیمانی قتل کیس میں چار غیر ملکیوں کے نام شامل

ایران کی وزارت خارجہ میں جنرل قاسم سلیمانی قتل کیس کی پیروی کرنے والی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا کے چار ممالک کے شہری امریکہ کی اس دہشت گردانہ کارروائی میں شریک تھے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل اور شہادت کیس کی پیروی کرنے والی  خصوصی قانونی اور بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ عباس علی کدخدائی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ  اس مقدمے کے لیے تیار کی گئی فرد جرم میں متعدد غیر ملکی شہریوں کے نام بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اور عوامی سفارت کاری کے میدان میں یہ بھی پیشین گوئی کی گئی تھی کہ اس کیس کو بین الاقوامی فورموں اور رائے عامہ میں کس طرح پیش اور کس طرح اس کی پیروی کی جائے۔
جنرل قاسم سلیمانی کے قتل اور شہادت کے کیس کی پیروی کے لیے قائم  خصوصی قانونی اور بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس بین الاقوامی فورمز پر، اس ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا راستہ  موجود ہیں۔
عباس علی کدخدائی  نے واضح کیا کہ  قانونی لحاظ سے یہ کیس پوری طرح آمادہ ہے اور ہم  ملکی عدالتوں کے دائرہ اختیار کے مطابق کیس کی کارروائی شروع کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بغداد ائیر پورٹ انجام پانے والے اس جرم میں ایران کے پانچ شہری شہید ہوئے تھے اور اسلامی تعزیراتی قوانین کے تحت اس جرم کے
خلاف اندرون ملک مقدمہ چلانے کا اختیار ہمیں حاصل ہے۔

ٹیگس