Jan ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران فضائی دفاع کی مسلمہ طاقت بن گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئر ڈفینس فورس کے کمانڈر نے ملک کے دفاعی نظام میں باور تین سو تہتر میزائل سسٹم کی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دنیا کے فضائی دفاع کی مسلمہ طاقت بن گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایئر ڈفینس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علیرضا صباحی فرد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی دفاعی فورس فضائی دفاع کی مسلمہ طاقت ہے۔
بریگیڈیئر جنرل صباحی فرد نے کہا کہ باور تین سو تہتر میزائل سسٹم ایسے دفاعی نظام میں شامل ہے جو دنیا کے صرف ایک یا دو ممالک کے پاس ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئر ڈفینس فورس کے کمانڈر نے بتایا کہ باور تین سو تہتر میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کا کام مکمل ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا اس سسٹم کی تیاری اور تجربات کا مشاہدہ کرچکی ہے اور اب ایران کی ایئر ڈیفنس کی طاقت سے پوری طرح واقف ہے۔ 
بریگیڈیئر جنرل صباحی فرد نے کہا کہ باور تین سو تہتر میزائل سسٹم اب ایران کے دفاعی نظام میں شامل ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس آسمان کی نگرانی کر رہا ہے۔ 
اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کا دفاعی نظام ریڈار کراس سیکشن آر سی ایس اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئر ڈیفنس فورس،  فوج کے چار ذیلی گروپوں میں سے ایک ہے جو ملک کی فضائی حدود کے دفاع کی ذمہ دار ہے۔

ٹیگس