Jan ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران کی آئل پیداوار میں سات فیصد اضافہ

تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپک نے اعلان کیا ہے کہ سن دو ہزار بائیس میں ایران کی آئل پیداوار میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سحرنیوز/ایران: تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپک نے  دو ہزار تئیس کی اپنی پہلی ماہانہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ دو ہزار بائیس میں ایران کی آئل پیداوار یومیہ پچیس لاکھ چوّن ہزار بیرل رہی ہے جس میں گذستہ سالہ کے مقابلے میں ایک لاکھ باسٹھ ہزار بیرل تیل کا اضافہ ہوا ہے جس سے تقریبا سات فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق دسمبر دو ہزار بائیس میں ایران کی یومیہ آئل پیداوار  اس سے پچھلے ماہ کے مقابلے میں نو ہزار بیرل اضافے کے ساتھ  یومیہ پچیس لاکھ چوّن ہزار بیرل تک پہنچ گئی۔ 
تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپک نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ایران، دو ہزار بائیس میں اوپک میں تیل پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک رہا ہے۔ اوپک کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال ایرانی تیل کی قیمت میں بھی تینتالیس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
  ایرانی قوم کے دشمنوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہمیشہ ظالمانہ پابندیاں عائد کئے رکھی ہیں اس لئے ایران میں وسائل و آلات کی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور اس وقت ایران، تیل و گیس اور پیٹرو کیمیکل کی صنعتوں  میں ضرورت کے وسائل تیار کرنے میں پچاسی فیصد تک خود کفیل ہو چکا ہے۔

ٹیگس