برطانیہ کو منہ توڑ جواب دیاجائے گا: ایرانی پارلیمنٹ کے رکن
ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کی پریزائیڈنگ کمیٹی کے رکن نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف برطانوی حکام کی بیان بازی کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی پارلیمنٹ کے رکن علی کریمی فیروزجائی نے کہا ہے کہ حکومت برطانیہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بارے میں اپنی غیر دانشمندانہ پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے ایک خطرناک کھیل میں داخل ہوگئی ہے۔
انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف برطانیہ کے سفارتی حملوں میں شدت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دینے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے
انہوں نے واضح کیا کہ اگر برطانیہ نے اپنے مذموم مقاصد کو عملی جامہ پہنایا تو ایران کی جانب سے اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پاسداران انقلاب اسلامی کے سیاسی دفتر کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل رسول سنائی راد نے بھی کہا کہ آئی آر جی سی کو دہشت گرد قرار دینے سے برطانیہ اور اس کے یورپی اور امریکی اتحادیوں کے لیے کشیدگی کی سطح میں اضافہ ہوگا۔