سپاہ پاسداران انقلاب دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد دشمن ادارہ: وزارت خارجہ
یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر پابندی عائد کئے جانے پر وزارت خارجہ نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے زور دے کر کہا ہے کہ سپاہ پاسداران دنیا کا سب بڑا دہشت گرد مخالف ادارہ ہے۔
انہوں نے یورپ کے دوہرے معیار پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ دنیا کی سب بڑی دہشت گرد تنظیم جس کی بنیاد برطانیہ نے رکھی اور جس کا امریکہ سب سے بڑا حامی ہے، وہ صیہونی اپرتھائیڈ حکومت کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے لکھا کہ امریکہ اور یورپ کے آگ بگولہ ہونے کی وجہ واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی دہشت گردی کے مقابلے میں صف اول پر کھڑا ہے۔
یاد رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے دو روز قبل یعنی اٹھارہ جنوری کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر پابندی عائد کرتے ہوئے، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے اس اہم جز کو محض چوالیس فیصد اراکین کے مثبت ووٹ سے اپنی نام نہاد دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی سیاسی اور فوجی عہدے داروں نے بھی یورپ کے اس اقدام کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس حرکت کا انجام یورپ کو بھگتنا پڑے گا۔