افریقی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ایران کے وزیرخارجہ نے سات افریقی ممالک کی نمائندہ خواتین اوران کے ہمراہ وفود کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ایران افریقی ممالک کے ساتھ اقتصادی میدان میں تعاون کرنے کےلئے تیار ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تہران میں منعقد ہونے والی پہلی بین الاقوامی با اثر خواتین کی کانفرنس کے مختلف وفود سے ملاقات کی ۔ افریقی ممالک جیسے زمبابوے، سنیگال، گینہ بساؤ، بورکینا فاسو، نیجریہ اورکیمرون کے خواتین وفود سے ملاقات کے دوران ایرانی وزیرخارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اوران ممالک کےد رمیان باہمی دلچسپی کےا مور، ان ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات نیزافریقی ممالک اورایران کے درمیان دو طرفہ اقتصادی تعاون کے وسیع میدان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ ایران براعظم افریقہ کی اقوام کے ساتھ خصوصاً اقتصادی میدان میں تعاون پر آمادہ ہے۔