Jan ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • ریڈیو میڈیسن کے شعبے میں ایران دنیا کے پانچ  بڑے ممالک میں شامل

ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ ایران ریڈیو میڈیسن تیار کرنے والے دنیا کے پانچ سب سے بڑے ممالک میں شامل ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے معاملات تھم جانے کے بعد ایران میں تیار شدہ ریڈیو میڈیسن کی برآمدات کا سلسلہ، بحال ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت نو ممالک کو ایرانی ریڈیو میڈیسن فراہم کی جا رہی ہیں۔

محمد اسلامی نے بتایا کہ ایرانی ریڈیو میڈیسن کی تاثیر، کینسر کے معالجے کے لئے استعمال ہونے والی دیگر ادویات کے مقابلے میں، کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی دانشوروں اور سائنسدانوں کی محنتوں کے نتیجے میں ایران اس شعبے میں دنیا کے پانچ بہترین ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی کے دورہ تہران کے بارے میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ٹیگس