Feb ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • ترکیہ اور شام کے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت

رہبر انقلاب اسلامی نے ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لقمہ اجل بننے والوں کے لئے طلب رحمت اور عزاداروں اور سوگواروں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: رہبر انقلاب اسلامی  آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز ایران کی فضائیہ کے کمانڈروں اور کارکنوں سے اپنے خطاب میں ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لقمہ اجل بننے والوں کے لئے طلب رحمت و مغفرت اور عزاداروں اور سوگواروں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی ترکیہ اور شمالی شام میں پیر کے روز ریکٹر اسکیل پر سات اعشاریہ آٹھ کے شدید جھٹکوں سے آنے والے خوفناک زلزلے میں وسیع پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ 

ٹیگس