Feb ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے اور مذآکرات کے تعلق سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: ایران

ایران کے نائـب وزیر خارجہ اور اعلی ایٹمی مذاکرات کار نے کہا ہے کہ دو طرفہ پیغامات کے تبادلے کے دائرے میں مذاکرات کا عمل بدستور جاری ہے اور فریقین ایک دوسرے تک اپنے اپنے نظریات منتقل کر رہے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے نائـب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار علی باقری کنی نے لبنان کے المنار ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات کی صورت حال کے سلسلے میں کہا ہے کہ این پی ٹی معاہدے اور آئی اے ای اے کے ساتھ ہونے والی مفاہمت کے دائرے میں ایران کی جوہری سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ایران کا کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہے اور سہولت کار کے ذریعے ایران و امریکہ ایک دوسرے تک اپنے اپنے نظریات منتقل کر رہے ہیں اور سہولت کار ملکوں میں یورپی اور غیر یورپی ممالک شامل ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ضمانت کی فراہمی ایران کی ریڈ لائن اور بنیادی ضرورت ہے تاکہ مقابل فریق اپنے معاہدے پر باقی رہ سکے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کا مقصد پابندیوں کا اس طریقے سے خاتمہ کرنا ہے کہ ایرانی عوام کو اقتصادی مفادات پہنچ سکیں۔ 

ٹیگس