Feb ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران و چین کی اسٹریٹیجک شراکت کی جامع دستاویز تعلقات کی توسیع میں عزم کی مظہر

ایران کے صدر سید ابرہیم رئیسی نے ایران و چین کی اسٹریٹیجک شراکت کی جامع دستاویز کو تعلقات کی توسیع کے لئے دونوں ممالک کے عزم کا مظہر قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابرہیم رئیسی نے منگل کی شام چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں صدر ایران نے بڑی تہذیبوں کے حامل ایران و چین کے گرانقدر تاریخی تعاون کے ماضی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف اقتصادی و تجارتی شعبوں میں اہم سمجھوتوں اور دو طرفہ تعلقات کے زیادہ سے زیادہ فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

سید ابراہیم رئیسی نے دونوں ممالک کے بین الاقوامی مواقف میں مشترکہ محور کی حیثیت سے کثیر جانبہ رجحان کو اہم قرار دیتے ہوئے علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں میں ایران و چین کے تعاون کی تقویت پر تاکید کی ۔ اس ملاقات میں چین کے وزیراعظم نے بھی دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات اور دنیا میں کثیر جانبہ رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ سے متعلق تعمیری مذاکرات جاری ہیں ۔

صدر ایران نے اسی طرح چین کی پارلیمنٹ کے سربراہ سے ملاقات میں بھی، ایران و چین کو سخت حالات میں بھی ایک دوسرے کا دوست ملک قرار دیا اور دو طرفہ تعاون کی توسیع پر چینی پارلیمنٹ کی حمایت کی قدردانی کی ۔ سید ابراہیم رئیسی نے تعاون کی توسیع میں پارلیمانی تعاون کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایران و چین کے اسٹریٹیجک تعلقات کو آگے بڑھانے میں چینی پارلیمنٹ کی تعمیری حمایت کو سراہا۔ 

ٹیگس