ایران کی نویں امدادی کھیپ شام پہنچ گئی
ایران کی جانب سے بھیجی گئی نویں امدادی کھیپ حلب پہنچ چکی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: رپورٹ کے مطابق، یہ امدادی کھیپ بارہ ٹن اشیائے خورد و نوش پر مشتمل ہے جسے حلب کے زلزلہ زدہ عوام کو دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دس روز قبل شام میں آنے والے زلزلے سے حلب شہر کی چون عمارتیں تباہ، پانچ سو شامی شہری ہجاں بحق اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے تھے جن میں سے ساڑھے سات سو شہری ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ایسی حالت میں ایران نے اپنا انسانی فریضہ نبھاتے ہوئے نو کھیپ امدادی سامان فضائی راستے سے شام پہنچا دیا ہے۔
گذشتہ رات آٹھواں کھیپ بھی حلب پہنچا دیا گیا تھا جو کہ بیس ٹن امدادی اشیا پر مشتمل تھا۔
قابل ذکر ہے کہ شام میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کے باوجود امریکہ اس ملک کو امداد پہنچانے میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے تاہم چھبیس ممالک نے واشنگٹن کی دھونس دھمکیوں کو نظر انداز کرکے شام کے عوام تک امداد کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔
اب تک ایک سو تیس کارگو طیاروں کے ذریعے رہائشی وسائل، خوراک، طبی ساز و سامان و غیرہ شام پہنچایا جا چکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چھے فروری کو ترکیہ کے جنوبی اور شام کے شمال مغربی علاقے ساڑھے سات اور سات اعشاریہ آٹھ ریکٹر اسکیل کے زلزلوں سے لرز اٹھے جس کے نتیجے میں اب تک بیالیس ہزار سے زائد جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔
حادثے کے بعد ایران کی ہلال احمر امدادی کمیٹی کے ریسکیو اینڈ آپریشن کی ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کرامدادی سرگرمیاں شروع کیں اور ایران کی فوج نے بھی پچاس بیڈ پر مشتمل ایک ترقی یافتہ فیلڈ ہسپتال قائم کردیا جہاں زلزلہ زدگان کو خدمات پیش کی جا رہی ہیں۔