داعش کے ہاتھوں شامی شہریوں کے قتل عام کی مذمت
Feb ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے صوبہ حمص میں داعش کے ہاتھوں میں عام شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے پچاس سے زائد شہری کی شہادت پر شام کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہوئے امریکہ کو تمام تر جرائم کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ داعش کو تشکیل دینے اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والا امریکہ اس گروہ کے ہرجرم میں برابر کا شریک ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گروہ داعش کے باقی ماندہ عناصر نے مشرقی شام کے صوبے حمص کے نواحی علاقے پر حملہ کرکے پچاس سے زائد شامی شہریوں کو شہید کردیا ہے۔
شامی ذرائع نے داعش کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد ترپن بتائی ہے۔