Feb ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • قاہر 313 اب بغیر پائلٹ کے پرواز کرے گا

ایران کی وزارت دفاع کے ہوائی شعبے نے اعلان کیا ہے کہ اس کا منصوبہ قاہر 313 ٹیکنالوجی کے لحاظ سے تکمیل کے مرحلے میں ہے اور اب یہ بغیر پائلٹ کے جنگی طیارے کی حیثیت سے پرواز کرے گا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی وزارت دفاع کے فضائی شعبے کے سربراہ افشین خواجہ فرد نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ہوائی شعبے کی گزشتہ چند سال میں حاصل کردہ کامیابیوں کے بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے کہا ہے ایران کا جدیدترین ٹیکنالوجی کا حامل قاہر 313 جنگی طیارے کا منصوبہ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے تکمیل تک پہنچ گیا ہے، ہم نے اس منصوبے میں بہت زیادہ تنوع پیدا کیا ہے اور اب قاہر 313 بغیر پائلٹ کے جنگی طیارے یا ڈرون طیارے کے حیثیت سے پرواز کرے گا اور اس ماڈل کا افتتاح اگلے سال کے وسط میں کیا جائے گا۔

ایران کی وزارت دفاع کے فضائی شعبے کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے اس جنگی طیارے میں اپنی دو افواج کی ضروریات کو سامنے رکھ کر کچھ تبدیلیاں کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ وقت پہلے ہم نے آگ بجھانے والا ایک ڈرون بنایا، غیرملکی نمائندے آئے، انہوں نے اس کو دیکھا اور اس کو خریدنے کا آرڈر بھی دے دیا۔

مسافر بردار طیارے کے منصوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں ہم بین الاقوامی تعاون حاصل کر رہےہیں، ہم مسلح افواج کے علاوہ مقامی انڈسٹری سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس طیارے کی پروڈکشن میں شامل ہوں کیونکہ اس کا بنانا صرف وزارت دفاع کا کام نہیں ہے۔

ڈرون اور جنگی طیاروں کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے 10مختلف اقسام کے موٹر تیار کئے ہیں جن میں سے اکثر ڈرون طیاروں اور میزائلوں میں استعمال کئے جا رہے ہیں جب کہ موج نامی انجن ایران کے جنگی طیاروں کوثر اور یاسین میں استعمال ہو رہے ہیں۔

ٹیگس