Feb ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ عراق

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے بدھ کو بغداد میں عراق کے وزیرخارجہ سے ملاقات میں اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی ہے

سحر نیوز/ ایران: بغداد سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بغداد پہنچنے پر کہا کہ ایران کو اس بات پر خوشی ہے کہ عراق علاقے میں اپنا موثر اور فطری کردار دوبارہ ادا کرنے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ اہم دوطرفہ علاقائی اور عالمی معاملات پر بات چیت کے لئے انجام پایا ہے -

ایران کے وزیرخارجہ بغداد میں اپنے قیام کے دوران اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ عراق کے وزیراعظم ، عراقی صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے - مغربی ایشیا کے عرب ملکوں میں عراق ایسا ملک ہے جس کے ساتھ ایران کے سب سے زیادہ ثقافتی مذہبی اور عقیدتی اشتراکات پائےجاتے ہیں - دونوں ملکوں کے درمیان طویل مشترکہ سرحدیں ہیں جس کی بنا پر بےشمار مشترکہ مفادات بھی ایک دوسرے سےوابستہ ہیں اور ساتھ ہی طویل مشترکہ زمینی اور آبی سرحدوں کی وجہ دونوں ملکوں کو لاحق خطرات بھی ایک جیسے ہیں اسی لئے سیکورٹی کے شعبے میں بھی دونوں ملکوں کا تعاون بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے

 

ٹیگس