Mar ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا نہیں رہے گا ، ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نےکہا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے دروازے ہنوز کھلے ہیں تاہم خبردار کیا ہے کہ یہ کسی بھی وقت بند ہوسکتے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: جنیوا سے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللھیان نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے مجوزہ دورے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور عالمی ایجنسی کے درمیان تعاون اپنے منطقی اور صحیح راستے پر گامزن ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بلواسطہ طور پر امریکیوں پر واضح کردیا ہے کہ تہران اب بھی سمجھوتے کے راستے پر کھڑا ہے۔
حسین امیر عبداللھیان نے واضح کیا کہ ایرانی پارلیمنٹ میں نئے قانون کی منظوری کی صورت میں حکومت اس پر عملدرآمد کی پابند ہوگی لہذا سمجھوتے کے حصول کا راستہ ہمیشہ کھلا نہیں رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے سفارتی چینلوں کے ذریعے مذاکرات کے بارے میں بعض مثبت پیغامات ارسال کیے ہیں لیکن، میڈیا پر جو موقف پیش کر رہا ہے وہ اس سے بالکل مختلف ہے۔

ٹیگس