Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • ایرانی ڈرون فوجی توانائی میں اضافے کا باعث بنا ہے، جنرل موسوی

ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل موسوی نے ایران کی دفاعی توانائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ڈرون طیارہ فوجی توانائی میں اضافے کا باعث بنا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایرانی فوج کے کمانڈر میجرجنرل سید عبد الرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران کی بڑھتی ہوئی ڈرون توانائی ملک کی دفاعی و فوجی توانائی میں اضافے کا باعث بنی ہے اور یہ توانائی اندرون ملک ماہرین کے ہاتھوں حاصل ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی فوج ، فضائیہ کی طاقت و توانائی کو زیادہ سے زیادہ مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی ۔

واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ہی ایرانی عوام کے دشمن، غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے رہے ہیں اور پابندیوں کے نفاذ میں انھوں نے جارحانہ رویہ اختیار کیا ہے جبکہ ایرانی عوام نے اپنے ملکی ماہرین کی بدولت ہر قسم کی صورت حال کا بخوبی مقابلہ کیا ہے اور انھوں نے دشمنوں کی کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیا ہے۔ 

ٹیگس