Mar ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے ایران نے اپنے وعدوں کو کم کیا: محمد اسلامی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ قریق مقابل کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے ایران نے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کی سطح کو کم کیا ہے۔

سحر نیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کے دورۂ تہران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عالمی سطح پر ہونے والے ایٹمی معاہدے کی بنیاد پر ایران کے جوہری پروگرام کی صورتحال اور جوہری صنعت کے بارے میں اپنی مانیٹیرنگ رپورٹ آف پرفارمنس آئی اے ای اے  کو دی ہے۔

محمد اسلامی نے کہا کہ ہم نے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ مقابل فریقین نے JCPOA میں اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا اور حتیٰ کہ ایران کے ساتھ ممالک اور دیگر کمپنیوں کے تعاون کو روکا اور پابندیوں میں اضافہ کیا، جس کے بعد ایران نے اپنی قومی پارلیمنٹ کی اسٹریٹیجی کے مطابق وعدوں پر عمل درآمد کی سطح کو کم کرنے کا فیصلہ کیا۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرر افائل گروسی جمعے کے روز ایک وفد کے ہمراہ تہران پہنچے جس کے بعد انہوں نے ایران کے پروفیسروں، جوہری ٹیکنالوجی کے ماہرین اور محققین کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ اس میدان میں سرگرم سبھی افراد کا تعلق علم و صلح کے میدان میں عالمی سطح پر سرگرم افراد میں ہوتا ہے اور یہ اس بات کا سبب بنتی ہے کہ کام حساسیت کے ساتھ جاری رہے۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی ایران کی قومی ایجنسی کے سربراہ اور وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی خبروں کی تفصیلات تھوڑی دیر بعد...

ٹیگس