Mar ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • جرمن وزیر خارجہ اپنے ملک کے شرمناک کردار پر معافی مانگیں: ایران

تہران نے جرمنی سے ایران اور عراق کی اقوام کے خلاف شرمناک جرائم پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: جرمن وزیر خارجہ آنالنا بائربوخ نے اپنے دورہ بغداد کے موقع پر ایران مخالف دعوے کیے اور تہران پر بیرون ملک میزائل حملوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کی یہ صورتحال کسی طور پر قابل قبول نہیں ۔ بائر بوخ نے دعوی کیا کہ ایران کے حملوں نے بقول ان کے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بائر بوخ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ توقع کی جارہی تھی کہ جرمن وزیر خارجہ سب سے پہلے ایران اور عراق کی اقوام کے خلاف اپنی پچھلی حکومتوں کے شرمناک اقدامات پر معافی مانگیں گی۔
ناصر کنعانی نے جرمن وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آلنا بائر بوخ نے ایران کے خلاف عراقی ڈکٹیٹر صدام کی حمایت اور ایرانی وعراقی شہریوں کے خلاف استعمال ہونے والی کیمیائی بموں کی فراہمی جیسے گھناؤنے اقدام پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی اور عراقی شہریوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں اور علیحدگی پسندوں کی بڑی تعداد اس وقت جرمنی بیھٹی ہوئی ہے۔

ٹیگس