Mar ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی شام سے مذاکرات میں دلچسپی

سعودی وزیر خارجہ نے تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں ایران کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے بعد شام کی حکومت کے ساتھ بھی امن مذاکرات میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے میونخ سیکورٹی کانفرنس میں شام کے سلسلے میں اپنے ملک کے سیاسی موقف میں تبدیلی اور بشار حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی نیز اس حکومت کے قانونی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ 

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے العربیہ ٹی وی چینل سے گفتگو میں شام کے بارے میں اپنے ملک کے موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دمشق کے ساتھ مذاکرات کو ناقابل اجتناب قرار دیا اور اس سلسلے میں کوششوں کی خبر دی۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے تاکید کی کہ ہمیں شام کی حکومت کے بارے میں اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا اور یہ امر مذاکرات کا متقاضی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اس سلسلے میں عرب ملکوں اور اپنے بین الاقوامی شرکا سے گفتگو بھی کر رہا ہے۔

اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ دمشق کو الگ تھلک کیا جانا نادرست اقدام رہا ہے۔ 

ٹیگس