Mar ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقیں جاری

ایران روس اور چین کی بحریہ کی مشقوں کے دوران تینوں ملکوں کی افواج نے بحری قزاقی کے تدارک کی مشق انجام دی ہے۔

سحرنیوز/ایران:  مشقوں کے اس مرحلے میں ایک تجارتی بحری جہاز سے ایم آر سی سی مرکز چابہار کو ایس ایم ایس پیغام ارسال کیا گیا پھر ریسکیو آپریشن کا آغاز ہوا۔
ایران روس اور چین کی بحریہ کے جوانوں نے ہیلی بورن آپریشن کے دوران اغوا ہونے والے جہاز کے عرشے پر اتر کر، بحری قزاقوں کو گرفتار اور جہاز کو ان کے قبضے سے آزاد کرالیا۔ 
قابل ذکر ہے کہ کمبائن میرین بیلٹ کے نام سے جاری ان مشقوں میں ایران روس اور چین کی بحریہ شریک ہیں جبکہ پاکستان اور قزاقستان بطور مبصر حصہ لے رہے ہیں۔ 
یہ مشقیں جمعرات کی شب بحرہند کے شمالی علاقے میں انجام پارہی ہیں۔ 

ٹیگس