Apr ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • سی آئی اے کے سربراہ کا ایران کے بارے میں اہم اعتراف!

سی آئی اے کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام فوجی مقاصد کے لیے نہیں ہے۔

سحر نیوز/ ایران: امریکہ کی انٹیلی جنس سروس سی آئی اے کے سربراہ نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کی کوئی عسکری جہت نہیں ہے۔

فارس نیوز کے مطابق ولیم برنز نے بدھ کے روز اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام فوجی مقاصد کے لئے نہیں ہے۔  سی آئی اے کے سربراہ کے مطابق، ہمارے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی حکام نے 2003 میں روکے گئے ہتھیاروں کے پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران امریکا اور صیہونی حکومت کی قیادت میں مغربی ممالک ایران پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ اس کے جوہری پروگرام کا رخ فوجی مقاصد کی طرف ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے۔ مغرب کی طرف سے اس مسئلے کو ہمیشہ تشویش کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

سی آئی اے کے سربراہ کے بیان سے قبل ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے اپنی رپورٹس میں ایران کے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ٹیگس