Apr ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران کی دفاعی توانائیوں میں اضافہ، کرار ٹینک بری فوج کے حوالے

ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ کرار ٹینک ایران کی بری فوج کے حوالے کر دیا گیا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ کرار ٹینک کے علاوہ اور بھی ٹی بہتر اور دوسرے ایسے جدید ترین ٹینک بھی تیار کئے گئے ہیں جو فوج کے حوالے کئے گئے ہیں ۔

ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر کی خواہش پر ایرانی فوج کو دفاعی حملہ آور فوج میں تبدیل کر دیا گیا ہے جو سریع الحرکت ہونے کے ساتھ ساتھ سو فیصد تیز حملہ آور صلاحیت سے آراستہ ہے۔

بریگیڈیئر کیومرث حیدری نے کہا کہ ایرانی فوج کی خصوصیات میں تیز، ہوشیار ہونا اور ہدف کو ٹھیک طرح سے نشانہ بنانا جیسی خصوصیات قابل ذکر ہیں۔ دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نےٹاپ اٹیک سدید تین سوپینسٹھ نامی جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے یہ میزائل آٹھ کلومیٹر فاصلے تک مارکرنےکی صلاحیت رکھتا ہے بکتربند گاڑیوں کو تباہ کرسکتا ہے ۔

ٹیگس