ایرانی سائنسدانوں نے مصنوعی مثانہ تیار کرلیا
Apr ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
ایران کے سائنسدانوں نے میڈیکل کے شعبے میں پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مصنوعی مثانہ تیار کرلیا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے محققین نے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے ملک میں پہلی بار مصنوعی مثانہ تیار کیا ہے۔
تہران یونیورسٹی اور آف میڈیکل سائنس کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ ماشاءاللہ ترابی نے بتایا ہے کہ مصنوعی مثانہ ایسے مریضوں کے لیے سود مند ثابت ہوگا جو مہلک بیماری کی وجہ اپنا مثانہ خالی کرنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مصنوعی مثانہ بہت جلد ضرورت مند مریضوں کے لیے آسانی سے دستیاب ہوگا۔
پابندیوں اور عالمی سیاسی دباؤ کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران نے سائنس اور طب کے میدان میں اپنے نوجوان سائنسدانوں کی بدولت تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔