امریکہ ہی داعش کا حقیقی سرپرست ہے، ایران
ایران نے کہا ہے کہ داعش کا حقیقی سرپرست، امریکہ ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ داعش کو، امریکہ وجود میں لایا، لیکن ان لوگوں کو جنہوں نے حقیقت سے جان بوجھ کر منہ پھیرا ہوا ہے، بتانا ضروری ہے کہ آئندہ امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی نے بھی، جو جان ایف کینیڈی کے بھتیجے ہیں، کہا ہے کہ امریکہ نے ہی داعش کو جنم دیا ہے، لہذا امریکی حکومت کو ہی داعش کا حقیقی سرپرست قرار دیا جاتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ رابرٹ ایف کینیڈی نے، امریکہ کی خارجہ پالیسی پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہتھیاروں کے بل پر پوری دنیا میں غنڈہ گردی کرنا امریکہ کی بنیادی پالیسی بن چکی ہے ۔ انہوں نے داعش دہشت گرد گروہ کو بھی امریکہ کی اسی پالیسی کا نتیجہ قرار دیا تھا ۔ رابرٹ کینیڈی نے کہا کہ امریکہ، پوری دنیا کے جمہوری نظاموں کو تحس نحس کرنا چاہتا ہے۔