May ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران؛ سی آئی اے اور موساد کے جاسوس اور دہشتگرد گروہ کے سرغنہ کو پھانسی دیدی گئی

ایران میں دہشتگردی کے متعدد واقعات کے اصل ذمہ دار، سی آئی اے اور موساد کے جاسوس دہشتگرد سرغنہ حبیب فرج‌ الله چعب کو پھانسی دیدی گئی ۔

سحر نیوز/ایران: ایران میں سی آئی اے اور موساد کے جاسوس دہشتگرد سرغنہ حبیب فرج‌ الله چعب کو جو حبیب اسیود کے نام سے مشہور تھا آج صبح پھانسی دیدی گئی ۔

حبیب اسیود دہشتگرد گروہ حرکة النضال کا سرغنہ تھا اور اس نے 2005 سے بدنام زمانہ امریکہ کی جاسوسی کی تنظیم سی آئی اے، اسرائیل کی بدنام زمانہ جاسوسی کی تنظیم موساد اور سویڈن کی جاسوسی کی تنظیم ساپو کیلئے کام کرنا شروع کیا اور اس کی نگرانی میں ہونے والی دہشتگردانہ کارروائیوں میں 450 سے زائد افراد شہید و زخمی ہوئے۔

حبیب اسیود کو ایران کی سیکیورٹی ایجنسی کے جوانوں نے نومبر 2020 میں ترکیہ سے گرفتار کیا تھا اور اس کے بعد سے عدالت میں اس کی دہشتگرانہ کارروائیوں کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوئی۔ دو سال سے زائد عرصے تک مقدمے کی کارروائی اور دہشتگرد کی جانب سے اپنے جرائم کا اعتراف کئے جانے کے بعد عدالت نے اسے پھانسی کی سزا سنائی جس کے بعد اس نے اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کی اور وہاں سے بھی اس کی پھانسی کی سزا برقرار رکھی گئی جس کے بعد آج صبح  اس پرعمل در آمد کر دیا گیا۔

اس طرح سی آئی اے اور موساد کا جاسوس دہشتگرد سرغنہ حبیب فرج‌الله چعب اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

ٹیگس