May ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر اقتصاد کا دورہ سعودی عرب

ایران کے وزیر اقتصاد و خزانہ، ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر جدہ ایرپورٹ پہنچے۔

سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کے مطابق جدہ ایرپورٹ پہنچنے پر ایران کے وزیر خزانہ اور ان کے ہمراہ وفد کا سعودی حکام، اسلامی ترقیاتی بینک کے حکام اور جدہ میں ایران کے قونصل خانے کے عملے نے خیر مقدم کیا۔

ایران کے وزیر اقتصاد و خزانہ کے اس دورے کا مقصد سعودی حکام سے دو طرفہ ملاقاتوں کے علاوہ اسلامی ترقیاتی بینک کی نشستوں میں شرکت اور اجلاس سے خطاب کرنا ہے۔

تہران و ریاض کے حالیہ سمجھوتے کے بعد ایران کے کسی اعلی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ سعودی عرب ہے۔

بیجنگ میں ایران اور سعودی عرب کے مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں نے دس مارچ کو ایک سمجھوتے پر دستخط کئے اور اس بات سے اتفاق کیا کہ سات برسوں کے بعد دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات بحال کئے جائیں گے۔

ٹیگس